افغان سفیر نے افغان مسافروں کے لئے سہولیات کا مطالبہ کردیا

0
2816
افغان سفیر اور پاکستان سیکوریٹی حکام طورخم میں تبادلہ خیال کررہے ہیں

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں تعنیات افغانستان کے سفیر شاکر اللہ عاطف نے گزشتہ روز پاک آفغان بارڈر طورخم  کا دورہ کیا جہاں وہ پاکستانی بارڈر حکام کے علاوہ افغانستان بارڈر سیکوریٹی فورس کے افسران سے بھی ملے اور مختلف امورپر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

طورخم بارڈر دورے کے موقع پر افغان سفیر شاکر اللہ عاطف نے پاکستانی حکام سے افغان مسافروں کے لئے بارڈر پر سہولیات کی فراہمی کے متعلق بات چیت کی ۔

اس موقع پر لنڈیکوتل آرمی چھاونی میں تعینات کمانڈنٹ خیبر رائفلز فرخ ہمایون بھی موجود تھے جنھوں نے افغان سفیر کو پاک افغان بارڈر طورخم کی سیکوریٹی اور دوسرے اہم امور پر بریفنگ دی۔

 پاکستانی حکام نے افغان سفیر کو افغان مسافروں کے لئے طورخم میں سہولیات فراہمی کے متعلق مکمل یقین دہانی کرائ جس پر افغان سفیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے ایک دوسرے کو دونوں ممالک میں امن و خوشحالی لانے کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا اور ایک دوسرے کو یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے سیکوریٹی فورسز ملکر دھشت گردی کے خلاف لڑیں گے اور عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here