اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کریں گے: ابودردہ شینواری

0
3022
خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیدار: ٖفائل فوٹو

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

لنڈیکوتل: خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل نے غریب ریڑھی بانوں کے ساتھ ڈرامہ ختم نہیں کیا تو ہم ان ک خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ابودردہ شینواری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لنڈی کوتل بازار میں تجاوزات کے نام پر غریب لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسسٹنٹ کمشنر نے غریب عوام کا استحصال اسی طرح جاری رکھا تو ان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں رڈ دائر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ۔اگران غریب لوگوں کے ساتھ یہ ڈرامے ختم نھیں کیۓ گیۓ تو انھیں اپنی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ ھم کھبی بھی اپنی علاقے کے عریبوں اور لاچاروں کے حقوق پر سمجھوتا نھیں کرنے دیں گے ۔ انتظامیہ تجاوزات کے نام پر عوام کو بے جا تنگ کرنا بند کردے ورنہ شدید احتجاج کریں گے ۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظآمیہ عوام اور تاجروں کو مشکلات میں ڈالنے کی بجاے سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے خاندان والوں کے لئے دو وقت کی روٹی کما سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here