آفریدی قبائل کا سیکوریٹی فورسز کے چھاپوں کے خلاف اختجاجی مظاہرہ 

0
2864

فاٹا وائس نیوز رپورٹ
لنڈیکوتل: خیبر ولی خیل اور سلطان خیل میں سیکورٹی فورسز کے چھاپوں کے خلاف ذخہ خیل خیبر کی اقوام سراپا احتجاج بن گئے ، مظاہرین نے ولی خیل خیبر سے سلطان خیل مارکیٹوں تک پیدل مارچ کیاسیکیورٹی فورسز کے خلاف نعرے بازی پاک افغان شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی روانی کو معطل کر دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عامر آفریدی ،ملکزادہ محبوب عالم آفریدی اور مستقل خان و دیگر نے سیکیورٹی فررسز کے چھاپوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی اگلہ مظاہرہ پشاور بالا حصار میں دینگے مقررین ۔

لنڈی کوتل سلطان خیل کے مقام پر قوم ولی خیل ، سلطان خیل اور نیکی خیل نے سیکورٹی فورسز کے چھاپوں کے خلاف سلطان خیل کے مقام پر دھرنا دے کر پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ چادر اور چاردیواری کی پامالی مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بھی نہیں ہوتی لیکن ہماری اپنی فورسز قبائلی روایات اور ان سب اصولوں کو پامال کرتی ہیں
تحصیل انتظامیہ اور علاقے کے مشران کو پہلے سے اعتماد میں لئے بغیر سیکورٹی فورسز بلا جواز چھاپے مارتے ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اگر ایسے اقدام اُٹھاتے رہے تو اس کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرینگے مقررین نے کہا کہ اگلا مظاہرہ بالا حصار پشاور کے سامنے کیا جائیگا

 
مقررین نے کہا کہ ایم این اے سینیٹر اور انتظامیہ کو خاموشی کا روزہ توڑ دینا چاہئے تحصیل انتظامیہ کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے ان کی بے بسی اور لاپرواہی پر شدید تنقید کی مظاہرین نے مطالبہ بھی کیا کہ ان بے بنیاد چھاپوں پر معافی نہیں مانگی گئی تو کل پھر احتجاج کیا جائیگا

سیکورٹی فررسز کے مقامی مخبروں کو بھی تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنا دیا اور ان کو سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا 
تحصیل انتظامیہ کے افسران اور اہلکار بھی احتجاج کے موقع پر موجود تھے اور حالات کا جائزہ لیتے رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here