کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان میں مارا گیا، افغان حکام ،امریکی فوج کی تصدیق

0
3780

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

تورخم: پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے کنڑ میں ایک امریکی ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا ۔امریکی فوج اورافغان وزارت دفاع نےملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔

کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ اور عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ملا فضل اللہ کو 13 اور14 جون کی درمیانی شب امریکی فوج نےکنڑ می ڈرون کا نشانہ بنایا گیا۔اور اس حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوگیا۔
امریکی فوج کےترجمان لیفٹینینٹ کرنل مارٹن اورافغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ملا فضل اللہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس پر ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا بھی الزام تھا جب کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here