شمالی وزیرستان، نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کرفائرنگ ایک شخص جانبحق،ملزمان حسب معمول فرار

0
2873

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

میرعلی:تحصیل میرعلی کے علاقہ خوشحالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کرایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔

ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقہ خوشحالی میں نامعلوم افراد خالد محسود نامی شخص کے گھرکےاندر گھس کراس پر فائرنگ کرکےقتل کر دیا۔
نامعلوم قاتل حسب معمول ارام سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے،کہ پچھلے چند مہینوں سے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کیلنگ کی لہراٹھا ہیں. جسمیں بہت سے لوگ جابحق ہوچکے ہیں۔اور انتضامیہ ٹارگٹ کیلنگ روکھنےمیں بے بس نظر ارہی ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here