الخدمت فاونڈیشن نے یتیم طلبہ میں نقد اور تحائف تقسیم کئے

0
3241

بلال یاسر
باجوڑ ایجنسی: باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 25 نادار اور یتیم بچوں میں نقد امداد اور تحائف تقسیم کردیئے گئے۔ اس حوالے سے آج سول کالونی خار جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ کے علاوہ قبائلی مشران سمیت جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید، نائب امیر پروفیسر عبدالرقیب، مولانا نوراحمد دین اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے صدر لطیف جان نے یتیم طلبہ میں یتیم بچوں کو دی جانے والے ماہانہ وظائف کی سہ ماہی قسط دیں دیئے انہوں فی کس 6600 روپے کے حساب سے نقد رقم تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالرقیب نے کہا کہ معاشرے میں انقلاب ان کاموں سے رونما ہوتا ہے یتیم اور بے سہارا بچوں کی مدد و معاونت ہم سب کا فرض ہے مضبوط پاکستان کے تکمیل کے لیے ضروری ہے کہ ایسے نادار بچوں کو ہم معاش کے فکر سے آزاد کروائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے اس پروگرام کے تحت 2016 سے 2018 تک 25 بچوں میں کل 58000 پچاسی ہزار روپے کے نقد وظائف تقسیم کیے ہیں، ہم انشا اللہ اس تعداد کو بڑھا کر 100 بچوں کو وظائف دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل کیا، جماعت اسلامی نے باجوڑ ایجنسی میں 200 کنویں تعمیر کیے ہیں جبکہ 3 کروڑ روپے کے خطیر رقم سے عنایت کلے میں عوام کے لیے ہسپتال کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے جماعت اسلامی اقتدار میں ہو یا نہ ہو خدمت خلق ہمیشہ جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here