کم شلمان ٹیکنیکل کالج کو جلد فعال کیا جائے گا: معاون خصوصی وزیر اعلی ،کامران بنگش

0
3175
معاون خصوصی کامران بنگش کم شلمان دورے کے موقع پر

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش کا دورہ شلمان ، کامران بنگش نے 20 سالوں سے بندٹیکنیکل کالج کا دورہ کیا ، جلد ہی اس کالج کو آئی ٹی سنٹر کیلئے فعال کیا جائے گا ، کامران بنگش کا دورے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ کم شلمان اور وہاں پر بیس سال پہلے تعمیر ہونے والا غیر فعال ٹیکنیکل کالج کا دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر ان کی ٹیم کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران یوسفزئی ، لائن آفیسر سوالزر خان، کے علاوہ پی ٹی آئی لنڈی کوتل کے رہنماء حاجی بابا اور عدنان شنواری کے علاوہ کثیر تعداد میں ورکرز بھی ہمراہ تھے۔

کامران بنگش نے ٹیکنیکل کالج میں میڈیا کو بتایا کہ میں وزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایات پر یہاں آیا ہوں اور ہماری کوشش ہے کہ اس کالج کو جلد از جلد فعال کریں ۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے بیس سالوں سے کسی بھی حکومت نے اس کالج کو سٹاف نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے غیر فعال پڑا ہے اور یہ ہماری کوشش ہے کہ اس کو جتنا جلدی ہوفعال کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس ٹیکنیکل کالج کو آئی ٹی سنٹر میں تبدیل کیا جائے گا اورساتھ ہی اس کو جینیریٹر اور سولر سسٹم کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ اس پسماندہ علاقہ کے نوجوانان یہاں پڑھ کر قوم و ملک کی خدمت کرسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here