نصیب شاہ شینواری
طورخم: کسٹم حکام نے طورخم بارڈر پرافغانستان سے ایمپورٹ کی مد میں سیب اور انار کی تقریبا 42گاڑیاں سے غیرضروری دستایزات مانگنےاور غیرضروری دستایزات نہ ہونے پر افغانستان بھیج دیے۔
کسٹم کلیرنس ایجنٹس کے مطابق، کسٹم حکام افغانستان سے درآمدات کی مد میں پاکستان لائے جانے والے پھل کے کچھاضافی غیرضروری دستایزات مانگ رہے ہیں جس کی حصول میں ایجنٹس کو مشکلات کا سامنا ہے، ان سرٹیفییکٹس کی کسٹم حکام کو عدم فراہمی کی وجہ سے آج تقریبا42سیب اور انار سے لدے گاڑیوں کو واپس افغانستان بھیج دیا گیا۔
پاک افغان بارڈر پر کام کرنے والے کسٹم کلیرنس ایجنٹس ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کی تجارت دشمن پالیسیاں ناقابل قبول ہے ، انھوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر پر پاک افغان تجارت بڑھانے کے لئے اسانی پیدا کی جاییں۔