پینتیس دفعہ پاکستان ماسٹرز کپ جیتا: عاصم قریشی

0
3042
نصیب شاہ شینواری
لاہور: پاکستان کے بین الاقوامی اور سینیر ٹیبل ٹینس کھلاڑی عاصم قریشی 56 سال کی عمر میں اب بھی کھیلتا ہے اور اس دفعہ 55واں آل پاکستان سینیر ٹیبل ٹینس چیمپین میں بھی واپڈا کی طرف سے کھیل رہا ہے۔
گزشتہ روز عاصم قریشی کے ساتھ ایک مختصر نشت ہوئی جس میں راقم کے ساتھ اس نے اپنی زندگی کی مختصر داستان سنائ
عاصم قریشی نے کہا کہ 1988سے 18سال کی عمر میں ٹیبل ٹینس کھیلنا شروع کیا اور اب بھی بطورکھلاڑی مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لیتا ہے۔
اس نے ہنستے ہوئے کہا عمر چھپانے میں بھلا کیا حرج ہے اور میری عمر تقریبا 56 سال ہے۔ 6 دفعہ پاکستان چیمپین بنا ہوں، 4 دفعہ نیشنل گیمز جیت چکا ہوں، ماسٹرز کپ 35 دفعہ جیت چکا ہوں اور ٹرائلز میں بھی تقریبا 35 دفعہ کامیابی حاصل کی۔
انھوں نے کہا کہ پرائیویٹ کوچنگ کرتا ہوں اور پاکستان میں ٹیبل ٹینس کھیل کی فروغ کے لئے دن رات محنت کرتا ہوں۔
انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھے اس لئے کہ یہ ان کی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here