پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم کارکن حیات خان پریغل کی ضمانت مشروط طور پر منظور

0
3364

ظہیرخان
اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نےپشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رہنما محمد حیات خان پریغل کی ضمانت کی درخواست مشروط طور پرمنظور کرتے ہوئے رہائی کا فیصلہ سنا دیا،حیات خان اپنا پاسپورٹ ایف آئی اے کےپاس جمع کرانا،نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق،کیس کی سماعت کرتےہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مشروط طور پرحیات خان پریغل کی رہائی کا فیصلہ سناتے ہوئےہدایت دی،کہ حیات خان پریغل اپنا پاسپورٹ کو ایف آئی اے کے حوالہ کرئیں۔اور اسکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عدالت نے فیصلہ میں یہ بھی ہدایات دی ہے کہ ایف آئی اے حیات خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو مانیٹر کر کرئے اور اگر اسکے سوشل میڈیا اکاونٹ میں کچھ مشتبہ چیز دیکھے گئی تو درخواست ضمانت ختم ہوکر گرفتار کیا جائیگا۔
یادرہے محمد حیات خان پریغل پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہے۔محمد حیات خان پریغل کو ایسی سال کے جولائی کے مہینے میں اپنے گھر سے گرفتار کیاگیاتھا اور اس پر پاکستان کے سیکورٹی ادراوں کے خلاف سوشل میڈیا پرنفرت انگیز پوسٹیں کرنا اور لوگوں کو سیکورٹی ادراوں کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔
محمد حیات خان پریغل کی رہائی کیلے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی دو دن پہلے حکومت پاکستان کے نام ایک سٹیٹمنٹ جاری کیاگیاتھا جسمیں محمد حیات خان پریغل کے رہائی کا مطالبہ کیاگیاتھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here