پشاور کے مصروف ترین تاتارا پارک میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام

0
4289

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

پشاور: پشاور حیات آباد میں واقع تاتارا پارک میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا،پارک سے بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق، اتوار کی شب ایک شہری نے فون کرکے بتایا کہ، تاتارا پارک میں میری گو راؤنڈ’ جھولے کے قریب مشکوک شاپنگ بیگ ہے۔جس پر پولیس نے پارک کو خالی کرواکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نصب کردہ ایک کلو گرام بارودی مواد بم کو ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا ہے۔
بارودی مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔
عید کے چھٹیوں کے دن یہاں کافی رش لگا رہتا ہےاگر اس کو بروقت ناکارہ نہ بنایا گیا ہوتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔
پولیس مختلف ذاویوں سے تفتیش شروع کر دیا ہے.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here