فاٹا وائس نیوز ایجنسی
پشاور: پختون تخفظ مومنٹ اورحکومتی جرگہ کے درمیان اتوار کےروز اخری بیٹھک کے بعد پی ٹی ایم نے آئندہ ہر قسم کے مذاکرات سے علیحدٰگی کا اعلان کر دیا،حکومتی حمایتی یافتہ جرگہ بے اختیار ہیں۔پختون تخفظ مومنٹ
پختون تخفظ مومنٹ اور حکومت کی بنائی ہوئی جرگہ اراکین کے درمیان پچھلے دو مہینوں سے کئی اجلاسوں اور جرگوں کے بعد پختون تخفظ مومنٹ نے ائندہ حکومتی جرگہ کے ساتھ مذاکرات کرنے سےانکارکا اعلان کیا گیا ہے۔اوریہ موقف اختیار کیا گیا،کہ حکومتی حمایت یافتہ جرگہ بے اختیار ہےاور حکومتی حمایت یافتہ جرگہ مذاکرات میں مخلص نہیں ہے۔
پختون تحفظ موومنٹ کے ترجمان نے سرکاری اداروں پرالزام لگایا ،کہ ایک طرف مذاکرات کے نام پر ڈھونک رچا جا رہا ہے دوسری طرف ہمارے لوگوں کو خون میں نہلایا جارہا ہے،
ملک کے ہر حصے میں پختون تحفظ موومنٹ کے حامیوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ پختون تحفظ موومنٹ کےلیڈر علی وزیر کے گھر پر امن کمیٹی کے گروپ سے حملے کروائیں گئے۔
نقیب محسود شہید تحریک اور پہ ٹی ایم کی سرگرم کارکن سوشل ایکٹیویسٹ حیات پریغال کوسیکیورٹی اداروں نے اسکے گھرواقع ڈی آئی خان ظفر اباد کالونی سے اٹھاکرلے گئے۔پی ٹی ایم کے ترجمان نے مزید کہا ،کہ حکومت کی بنائی ہوئی جرگہ اراکین بے معنی جرگے کر رہے ہیں۔ اور ان حکومت حمایت یافتہ جرگہ اراکین کے پاس پختون جرگے راوایات کے مطابق کوئی (وق) اختیار نہیں ہے۔ لہذا ایسے بے اختیار جرگے سے ائندہ مذاکرات سے انکار کرتے ہیں۔