پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی سکالرشپ کیلے ننگرھار یونیورسٹی میں افغان طلبا کاٹیسٹ

0
3697

ظہیرالدین

تورخم: پاکستان افغانستان کے طلبا کیلے ہر سال اعلیٰ تعلیم کےہزاروں اسکالرشپ کا اعلان کرتے ہیں،اس اسکالرشپ کے سلسلے میں اج ننگرھار یونیورسٹی میں امتحانی ٹیسٹ لیاگیا۔ چار ہزاردو سو طلبا نے امتحانی ٹیسٹ کیلے رجسٹریشن کی ہیں۔

پاکستان اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں افغان نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے لئےہر سال ہزاروں مفت تعلم اسکالرشپ دیتے ہے تاکہ یہ تعلیم یافتہ ہوکر افغانستان کی تعمیر و ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے کیلے اج افغانستان کے شہر جلال اباد میں قائم ننگرھار یونیورسٹی میں ایڈمیشن ٹیسٹ لیا گیا۔جس میں ۸۰۰ طلبا اور طالبات کامیاب ہوے۔
افغانستان کی مشرقی علاقے لغمان کونڑ،نورستان اور ننگرھار سے تعلق رکھنے والے تقریبان ۴۲۰۰ طلبا اور طالبات نے رجیسٹریشن کی ہے جس سے اگلے دو دن میں ٹیسٹ لیا جایئگا
کامیاب طلبا کو پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز،انجینرینگ یونیورسٹیز سوشل ساینس اور کمپیوٹرساینس سنٹر میں داخلےدیے جاینگے۔
ایک طالب علم پر ڈگری مکمل ہونےتک تقریبان ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے خرچہ اتا ہے جو حکومت پاکستان ادا کریگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here