نیو ائیر ٹیبل ٹینس فیسٹیول، فرسٹ منسٹر اوپن ٹیبل ٹینس چیمپین شپ پشاور میں جاری

0
3503
پشاور میں جاری ٹیبل ٹینس مقابلوں کا ایک منظر

نصیب شاہ شینواری

پشاور: ڈائریکیٹوریٹ آف سپورٹس،کلچر و یوتھ آفیرز خیبر پختونخوا کی تعاون سے ابصار ویلفیر فاونڈیشن اوریوتھ ایمپاورنگ اینسیلری سروسز لیمٹڈ کے زیراہمتام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں فرسٹ منسٹراوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق مین ڈبلز ایونٹ میں سیمی فائنل کا مقابلہ اسلام آباد اور ابصار ویلفیر فاونڈیشن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسری سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا اے کا مقابلہ کوہاٹ ریجن کے ٹیم سے ہوگا۔

عورتوں کی ٹیم ایونٹ میں ابصار ویلفیر فاونڈیشن اور اسلام آباد کی ٹیم مد مقابل ہوگی جبکہ وومین سینگل میں ابصار ویلفیر فاونڈیشن کی اقرا اور اسلام آباد کی صبا فائنل میچ کھیلے گی۔

   خیبر پختونخوا میں نئی ضم ہونے والی اضلاع کی ٹیم بھی اس چیمپی شپ میں حصہ لے رہی ہے جس میں احمد شاہ شینواری، روح اللہ، بلال، الفاط اور جنید شامل ہیں جبکہ ٹیم منیجر نصیب شاہ شینواوری ہے۔

ٹیم ایونٹ میں احمد شاہ شینواری نے اسلام آباد کے کھلاڑی کو ایک زبردست مقابلہ کے بعد شکست دی جبکہ روح اللہ ،الطاف اور جنید کو اسلام آباد ٹیم سے شکست ہوئی۔ فائنل مقابلے کل اختتام تقریب سے پہلے ہونگے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح گزشتہ روز رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمشنر عظمت حنیف

افتتاحی تقریب کے دوران رایٹ تو انفارمیشن کمیشن کے پی کے چیف کمشنر و دیگر مہمان افتتاحی میچ دیکھ رہے ہیں۔

اورکزی نے کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here