ممبراین اے43 ڈاکٹرعلامہ نورالحق قادری وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مقرر

0
5072

ظہیرخان
لنڈیکوتل:وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی،جس میں ڈاکٹرعلامہ نورالحق قادری وفاقی مذہبی امور کا قلمدان سنبھالیں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہوں گے جبکہ وزراء پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ عمران خان نے اپنی کابینہ میں ڈاکٹرعلامہ نورالحق قادری کووفاقی مذہبی امور,شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ، پرویز خٹک کو وزیر دفاع، اسد عمر کو وزیر خزانہ و اقتصادی امور اور شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا ہے۔ شفقت محمود کے پاس وزارت تعلیم اور قومی تاریخ و ادب ہوں گی، فواد چودھری وزیر اطلاعات ہونگے جبکہ عامر کیانی وفاقی وزارت صحت کا قلمدان سنبھالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here