لنڈیکوتل کے لوگوں سے روزگار نہ چھینا جائے، جے یو آئی ف

0
3657

لنڈیکوتل: جمعیت علمااسلام ف فاٹا کا گورنر خیبر پختونخواہ، کورکمانڈر پشاو سے مطالبہ ، طورخم بارڈر میں غریب عوام سے روزگار چھیننے کا سختی سے نوٹس لیا جاییں۔

جے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری. سیکرٹری اطلاعات خیبر ایجنسی قاری جہادشاہ آفریدی. اور امیر لنڈیکوتل مولانا مجاہد احمد قاری نظیم گل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر غریب عوام سے روزگار نہ چھینا جائے ۔
انھوں نے کہا کہ لنڈیکوتل کے لوگ بہت پسماندہ اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور یہاں کارخانے یا زراعت نہیں ہیں. انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر پر ہزاروں خاصہ دار فورس کے اہلکار اور کثیر تعداد میں کسٹم ایجنٹس سمیت مقامی لوگ بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
جے یو آئی ف کے عہدیداروں نے گورنر خیبر پختونخواہ، کورکمانڈر پشاو سے مطالبہ کیا کہ طورخم بارڈر میں غریب عوام سے روزگار چھیننے کا سختی سے نوٹس لے ورنہ اہلیان علاقہ سخت احتجاج پر مجبور ہوجائے گے۔.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here