قومی ٹیبل ٹینس چیمپن شپ 2018میں قبائلی کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش تھی: ٹیم منیجر

0
2953
فاٹا وائس سپورٹس نیوز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لنڈیکوتل: پنجاب کے شہر لاہور میں منعقدہ 55ویں قومی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں حال ہی میں صوبے میں ضم ہونے والی قبائلی علاقوں کی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا جس میں انھوں نے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 
قبائلی علاقوں کی قومی چیمپین شپ میں نمائندگی کرنے والی ٹیبل ٹینس ٹیم کے منیجر نصیب شاہ شینواری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 10دسمبر سے لاہور قذافی سٹیڈیم میں منعقد قومی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں قبائلی علاقوں کی ٹیم نے بھی حصہ لیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ قبائلی کھلاڑیوں احمد شاہ شینواری، روح اللہ ،فائد ، جنید اور فضیل نے پاکستان کے مشہور اور چیمپین واپڈااور پاک آرمی کی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے کئے جس میں انھوں نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ 

ٹیبل ٹینس کھلاڑی کم وسائل کے باوجود بہترین کاکردگی دکھا رہے ہیں: نصیب شاہ شینواری
پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے: قبائلی کھلاڑی

انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی کھلاڑی کم وسائل کے باوجود قومی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہیں ۔ انھوں نے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جنید خان سے مطالبہ کیا کہ ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
 
قبائلی کھلاڑیوں اور ٹیم منیجر نے پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا تمام پاکستان کھلاڑیوں کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایک کامیاب قومی چیمپین شپ کے انعقاد پر انھیں خراج تحسین پیش کی۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here