قبائلی علاقوں میں یوتھ فیسٹیول، ٹرائلز جنوری25,26,27کو ہونگے: ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر

0
2751
ٹیبل ٹینس قومی مقابلے: فائل فوٹو

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل: نئے ضم ہونے والے علاقوں میں یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے لئے کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز مختلف ضلعوں میں منعقد ہونگے، مختلف کھیلوں کے لئے ٹرائلز انہی ضلعوں میں منعقد ہونگی: ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر راھید گل ملاگوری

ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے لئے ٹرائلز 25جنوری سے شروع ہونگے۔

اخباری بیان کے مطابق ضلع خیبر ولی بال، باسکٹ بال اور فیٹ بال کے ٹرائلز جمرود سپورٹس کمپلیکس جبکہ ٹیبل ٹینس ، باڈی بلڈنگ ، ویٹ لیفٹنگ اور سائکلنگ کے ٹیموں کے لئے ٹرائلز لنڈیکوتل میں 25جنوری کو ہونگے۔ ٹیبل ٹینس ٹرائلز لنڈیکوتل بازار کے ٹیبل ٹینس ہال، باڈی بلڈنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز باڈی بلڈنگ ہال لنڈیکوتل جبکہ سائکلنگ کے ٹرائلز حمزہ بابا پلے گراونڈ میں لئے جائیں گے۔ ہاکی کے ٹرائلز جمرود میں 26جنوری کو ہونگے جبکہ کراٹے وشو، جوڈو اور باکسنگ کے ٹرائلز 26جنوری کو خیبر کراٹے اینڈ باڈی بلڈنگ بر قمبرخیل باڑہ میں منعقد ہونگی۔ اتھیلیٹکس کے ٹرائلز جمرود سپورٹس کمپلیکس 26جنوری، بیس بال کے ٹرائلز سخی پل 27جنوری اور فٹ بال ،آرچری، جمناسٹک ،نیٹ بال کے ٹرائلز جمرود سپورٹس کمپلیکس میں 27جنوری کو منعقد ہونگے۔

 
اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام خواہشمند کھلاڑی اپنے ساتھ دو عدد تصاویر اور تصدیق شدہ اصلی شناختی کارڈ یافارم ب کے ساتھ ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے۔ 
واضح رہے کہ نئے ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کا یوتھ سپورٹس فیسٹیول فروری 2019میں منعقد ہوگی جس میں نئے ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here