طورخم اڈہ کو غیرجانبدار فریق کے حوالہ کیا جائے: خوگاخیل قوم کا مطالبہ

0
3043

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: خوگا خیل قوم کے دو فریقین طورخم اڈہ تنازعہ کوحل کرکے غریب عوام پر رحم کریں، طورخم اڈہ سے سینکڑوں غریب افراد کا روزگار وابستہ ہےِ ، خوگا خیل قوم کے دونوں فریقین خود مالدار ہیں اور اڈہ کا مسلہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس کی وجہ سے اب بھی اڈہ بند ہےِ، گورنر ِ ایڈیشنل چیف سیکرٹری طورخم اڈہ کو ایک غیرجانبدار فریق کے حوالے کریں تاکہ خوگا خیل قوم کے غریب خاندانوں کے مشکلات دور ہوسکے۔ خیال رسول شینواریِ، صاحبزادہ، ایوب ،عطا خان کا لنڈیکوتل پریس کلب میں پرس کانفرنس

لنڈیکوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے خوگا خیل قوم کے رہایشی خیال رسول شینواریِ ، عطا محمد شینواری ، صاحبزادہ و دیگر نے کہا کہ خوگا خیل قومی اڈہ طورخم گزشتہ ایک سال سے دو فریقین کے مابین تنازعہ کی وجہ سے بند ہے۔

انھوں نے کہا کہ طورخم اڈہ سے کئی خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے اس لئے دو فریقین تنازعہ کو جلد حل کریں تاکہ غریب خاندانوں کے مشکلات حل ہوسکے۔

انھوں نے گورنر خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ طورخم اڈہ کو ایک غیر جانبدار فریق کے حوالہ کیا جائے تاکہ خوگا خیل قوم کے غریب خاندانوں  کا روزگار بحال ہوجائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here