ضلع خیبر،چھت گرنے سے خاتون دوبچوں کے ہمراہ جاں بحق

0
3033

ظہیرخان
لنڈی کوتل: تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقہ بازار ذخہ خیل میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں دوبچوں کے ہمراہ جاں بحق دو شدید زخمی ۔

ذرائع کےمطابق ،تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں جڑوبی کے مقام پر پیش آیا جہاں پر حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ کمرے کی چھت منہدم ہوگئی اور کمرے میں محوخواب جان اکبر نامی شخص اپنےخاتون خانہ اور تین بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا تاہم اس دوران خاتون اور دو بچے دم توڑ چکے تھے.جبکہ جان اکبر اور ایک اسکی بیٹی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا
واقعے پر علاقہ کی فضاء سوگوار ہوئی اور بعدازں تینوں کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here