صدر پاکستان نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی

0
2847

اسلام اباد: 13 اپریل کو سینیٹ میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کے لیے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ منظور کیا گیا تھا,صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔

صدرپاکستان جناب ممنون حسین نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں تک توسیع دینے کے بل کی منظوری دے دی۔ یہ بل سینیٹ اورقومی اسمبلی سےپہلے منظور ہوچکا ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر بل کی منظوری دی جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here