شریف طالبان کا پختون تحفظ مومنٹ کارکنان پر حملہ دو شہید, درجنوں زخمی

0
3228

فاٹا وائس نیوز ایجنسی

وانا: جنوبی وزيرستان شریف طالبان کا پختون تحفظ مومنٹ کی رہنما علی وزیر داوڑ کے پٹرول پمپ پرفائرنگ سے دو افراد اورشہید کم از کم 25 افراد زخمی،زخمیوں میں ایک قبائلی صحافی بھی شامل،علاقے کا کنٹرول ارمی نے لیا، حالات کشیدہ۔

تفصیلات کے مطابق ،اج شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں میرزاعالم مرکیٹ میں واقع پختون تحفظ مومنٹ کا رہنما علی وزیر کی ملکیت پٹرول پمپ پر شریف طالبان نے حملہ کرکے دو فراد کو شہید اور25 افراد کو زخمی کردیا۔زخمیوں میں مقامی صحافی نور علی بھی شامل ہے۔تاہم حملہ میں علی وزیر محفوظ رہے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے.

Image may contain: 1 person, sitting
علاقے میں کرفیوں نافذ کر دی گئ اورعلاقے کا کنٹرول فوج نے ہاتھ میں لے لیا۔
تاہم حالات نہایت کشیدہ نظر ارہی ہے۔

Image may contain: one or more people and people sitting
یاد رہیں،کی علاقے میں حالات اس وقت خراب ہوے جب شریف طالبان کمانڈر عین اللہ نے ایک روز قبل پختون تحفظ تحریک کے جوانوں سے پہنی ہوئی ٹوپیاں زبردستی اتاریں اور اُنہیں آگ لگا دی۔ طالبان کے اس عمل سے علاقے کے لوگوں نے ایک پرامن احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا۔

Image may contain: one or more people, people sitting and indoor
یہ احتجاج دھرنا طالبان جو اپنے آپ کو امن کمیٹی کے ممبران کہلواتے ہیں پسند نہیں ایا،اور طالبان نےعلی وزیر کے گھر کا محاصرہ کیا اور اسے علاقہ چھوڑنے یا پختون تحفظ تحریک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا ۔
تاہم علی وزیر نے مبینہ عسکریت پسندوں کی بات سننے سے انکار کر دیا۔

Image may contain: one or more people and beard
جب یہ خبر علاقے میں پھل گئ تو وانا اور ملحقہ علاقوں سے تحریک کے درجنوں کارکن موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ عسکریت پسندوں کو جانے پر مجبور کر دیا مگر عسکریت پسندوں نے بعد میں علی وزیر کے خاندان کی ملکیتی ایک مارکیٹ اور پٹرول پمپ پر حملہ اور نوجوانوں پرفائرنگ کی۔جس سے حلاکتیں اور لوگ زخمی ہویے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here