خیبر خاصہ دار فورس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری

0
3242
حکمت خان آفریدی کو پروموشن بیج لگایا جارہا ہے

نصیب شاہ شینواری

لنڈیکوتل: صوبائی حکومت اور اعلی پولیس حکام خیبر پختونخوا کی طرف سے خاصہ دارفورس کو پولیس میں باقاعدہ طور پر ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خاصہ دار سینیر اہلکاروں کو پولیس اہلکار کی حیثیت اور ذمہ داریاں سونپنے کا سلسہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ٖپولیس آفیسرضلع خیبر محمد حسین کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع خیبر کے ہیڈکوارٹر تحصیل لنڈیکوتل کے لائن آفیسر سوالزرخان آفریدی کو ایس ایچ او لنڈیکوتل، ملک محمد اکبر آفریدی کو ایس ایچ او باڑہ اور گلہ جان آفریدی کو تحصیل جمرود کا ایس ایچ او(سٹیشن ہاوس آفیسر) کے عہدے  پر ترقی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع خیبر محمد حسین خان نے ضلع خیبر کے مزید 26سابق خاصہ دار فورس کے صوبیداروں اور نائب صوبیداروں کو انسپکٹر اور سب انسپکٹرز کے بیجز لگا کر اپنے اپنے پوسٹوں پر فرائض انجام دینے کے احکامات جاری کر دئے 

تحصیل جمرود شاہ کس لیوی سنٹر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں ڈی پی او نے ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے مختلف قبیلوں کے خاصہ دار فورس کے جونیئر آفیسرز کو ینک وائز پولیسنگ سسٹم میں منتقل کر اپنے رینکس کے مطابق ترقی دے کر انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کے کمان سمبھالنے کے احکامات جاری کئے ۔

ڈی پی او خیبر کی جانب سے پولیسنگ سسٹم میں منتقلی اور انسپکٹر کے عہدوں پر تعیناتی میں لنڈیکوتل کے سینئر صوبیدار حکمت قوم زخہ خیل کو سب انسپکٹر لنڈی کوتل ،تحصیل باڑہ کے سابق لائن آفیسر صوبیدار شمشادخان سپاہ ،صوبیدار اعظم دین کمر خیل ، صوبیدار لال جان آفریدی اور دو درجن سے زائد دیگر تحصیلوں اور قبیلوں کے صوبیداروں اور نائب صوبیداروں کو بھی آئی جی پولیس نعیم خان کے احکامات کی روشنی ا نسپکٹر اور سب انسپکٹرز کو ترقی دے کر انہیں باقاعدہ پولیس سسٹم کے بیجز لگاکر ان کی تقرری کی گئی ہے

شاہ کس لیوی سنٹر میں ترقی پانے والوں میں تحصیل باڑہ سے سب انسپکٹرز میں شمشاد آفریدی، اعظم گل آفریدی، اعظم دین آفریدی، تازہ خان، ثواب خان، انداز گل خان، عقل غمین آفریدی لال جان آفریدی شامل۔ علاوہ اذیں اے ایس آئی اور حوالدار کے عہدوں کے لئے دو تین دن میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جہاں انکو بھی پولیس بیجز اور سٹار لگائے جائیں گے۔ تقریب کے اس موقع پر اس موقع پر ایچ ایس او باڑہ اکبر آفریدی ،ڈی ایس پی محمد نواز آفریدی، ڈی ایس پی ملک مظہر آفریدی، ڈی ایس پی سولزار خان، ڈی ایس پی جمشید شلمانی بھی موجود تھے۔

لنڈیکوتل سے تعلق رکھنے والے تمام صوبیداروں کو سب انسپکٹرز کے سٹارز لگا دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خآصہ دار فورس کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ اپنی حقوق اور مستقل سروس سٹرکچر دینے کے لئے ضلع خیبر کے تاریخی باب خیبر کے مقام پر ایک احتجاجی کیمپ لگایا تھا جس کو اعلی حکام کے ساتھ اس فیصلے پر ختم کیا گیا تھا کہ کہ خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو ان کا حق دیا جائے گا۔ .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here