خیبرایجنسی نیو ٹریشن پروگرام کے گھپلوں کا نوٹس لیا جا ئے ۔خیبر یو تھ فورم

0
2901

عمران شنواری

لنڈیکوتل: خیبر ایجنسی میں گزشتہ کئی سالوں سے نیوٹریش پروگرام میں بڑے پیمانے پر بد انتظامی ہو رہی ہے،اعلی حکام نوٹس لے،اگر نوٹس نہیں لیا گیا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو جائینگے،چیئرمین خیبر یوتھ فورم بخت علی شاہ۔

خیبر ایجنسی میں کئی سالوں سے غذائی کمی کے شکار حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور غذائی کمی کے شکار 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کوسپلیمنٹری فیڈنگ کے نام سے نیوٹریش پروگرام شروع ہے۔جس میں بڑے پیمانے پر غبن ہو رہی ہیں پروگرام کے مطابق یہ خوراک لیڈی ہیلتھ ورکرز کے زریعے کمیونٹی میں تقسیم کی جانی چاہیے لیکن لیدی ہیلتھ ورکرز کی بجائے خیبر ایجنسی کے اسپتالوں میں لائی جاتی ہے اور صرف 5 فیصد حقدار خواتین و بچوں میں تقسیم کی جاتی ہیاور زیا دہ تر حق دار اور غریب حاملہ خواتین وبچے محروم ہو جا تی ہیں جبکہ بقایا اسپتالوں میں سٹاف نیوٹریشن پروگرام عملہ غائب کر دیتے ہیں خیبر یو تھ فورم کے چیئر مین بخت علی شاہ نے بتا یا کہ اس سلسلے میں لوگوں اور خصوصا خواتین میں کوئی شعور نہیں ہیں اور نہ اس سلسلے میں کوئی کام کیا گیا ہیں اس لئے خواتین کو اپنے حق کے بارے میں کئی معلومات نہیں ہیں اور وہ اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر نیوٹریشن غائب کی جا تی ہیں انہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ اور اے سی ایس فاٹا سے مطالبہ کیا کہ ایجنسی سرجن اور پروگرام کوآرڈینیٹر سے اس بارے میں تحقیقات کریں اور ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here