خوگا خیل کے سرکردہ رہنما جمعیت علمائے اسلام میں شامل ہوگئے

0
2822

نصیب شاہ شینواری 
لنڈی کوتل: خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ خوگہ خیل حاجی لخکر کلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی فرزندعلی،حاجی خوشحال،جان عالم،حاجی ابوذر،امجد،حاجی شفیع اللہ اور سیدرم شینواری نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس مناسب سے ایک پروقار تقریب کا انعقا د کیا گیا جہاں پرجے یو آئی فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری،سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ آفریدی،امیر لنڈی کوتل مولانا مجاہد احمد،سپرست اعلیٰ مولانا تحسین اللہ ،امیر جمرود مولانا غفران اللہ ،سرپرست اعلی مولانا عبد القیوم چترالی اور مولانا رحمت اللہ ناصح اور کثیر تعداد میں جے یو آئی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مفتی اعجاز شینواری ودیگر نے کہا کہ ملک میں فحاشی و عریانی کے خاتمے اوراسلامی قوانین کے نفاذ کیلئے جے یو آئی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے جمرود کوکی خیل کے گرینڈ جرگے میں مختلف اقوام نے آنے والے الیکشن کیلئے مفتی اعجاز شینواری پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم امیدکرتے ہیں کہ لنڈی کوتل میں بھی عوام ان پر اعتماد کرکے کامیاب کرائیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے تمام مسائل کا جڑ منتخب عوامی نمائندہ ہے جس نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے اورپانچ سال میں نے خیبر ایجنسی کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا لیکن اپنے گھر کیلئے حیات آبادخصوصی سے بجلی لائن اور سوئی گیس کنکشن حاصل کی ہے جو کہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہسابق ایم این اے نے پورے دس سال میں حلقہ این اے 45کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ منظور نہیں کیا اور نہ ہی پندرہ سال میں اس نے یہا ں کے عوام کی خبر گیری کی ہے اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں جے یو آئی پوری قوت سے حصہ لینگے اور یہ ثابت کرینگے کہ خیبر ایجنسی میں جے یو آئی ایک مظبوط قوت ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے قائدین نے لنڈی کوتل میں اقتدار کے بغیر اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی،پانی اور بجلی کیلئے گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائینگے آخر میں انہوں نے عوام سے ووٹ کی صحیح استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے انتخابات میں سرمایہ داروں کو مسترد کرنے اور اپنے علاقے کو پرامن اور ترقیافتہ بنانے کیلئے جے یو آئی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here