جمعیت علمائے اسلام باجوڑ ایجنسی کی کال پر قبائلی طالب علم کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مظاہرہ

0
3927
باجوڑ ایجنسی کے مرکزی بازار میں کراچی میں ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے طالب علم کے قتل کے خلاف اختجاجی مظاہر ہ کیا جارہا ہے

بلا ل یاسر
باجوڑایجنسی: فاٹا کے ریجن باجوڑ ایجنسی کے رہایشی طالب علم کی کراچی میں بے دردی سے ماورائے عدالت قتل کے خلاف باجوڑ ایجنسی میں جمعیت علمائے اسلام باجوڑایجنسی کی کال پرایک اختجاجی مظاہر کیا گیا، مظاہرین نے بے گنا ہ قبائلی طالب علم کو بے دردی سے قتل کرنے کی مذمت کی۔

گذشتہ روز باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ا طالب علم احمد شاہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا تھا اور اس کی لاش بر آمد ہوئی تھی جس کے خلاف آج عنایت کلے بازار میں باجوڑ ایجنسی کے ہزاروں افراد نے احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں ایجنسی کے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کے قائدین شریک تھے۔

احتجاج کے دوران عنایت کلے بازار دوکانیں اور سڑکیں مکمل طور پر بند تھیں۔ احتجاج کی کال جمعیت علمائے اسلام باجوڑ نے دی تھی۔ احتجاجی مظاہرے سے گل ظفر خان باغی، ڈاکٹر خلیل الرحمن، قاری عبدالمجید، مفتی سلطان محمد، اورنگزیب انقلابی، مولانا فائق، شیخ جہانزادہ، صوفی حمید، گل کریم خان سلارزئی، ملک ریاض، ملک سعید الرحمٰن، حاجی اکبر جان سمیت دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ احمد شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے علاقے میں تعلیمی ادارے نہ ہونے کے وجہ سے دیگر شہروں میں تعلیم کے حصول کے لیے بھیجتے ہیں لیکن وہاں سے ہمیں اپنے بچوں کی لاشیں ملتی ہیں جو کہ نہایت خطرناک اور افسوس ناک ہے۔ احمد شاہ کے چھوٹے بھائی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ میرے بے گناہ بھائی احمد شاہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں اور ہمیں انصاف دلائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here