ترقیاتی کاموں کے لئے مختص فنڈ ہڑپ کیا جاتا ہے، کرپٹ افسران کروڑوں روپے دے کر خیبر ایجنسی میں تعنیات ہوجاتے ہیں: شاکر شینواری ،عامر آفریدی

0
2766

عمران شنواری 

لنڈیکوتل: قبائلی عوامی جرگہ کے سرپرست اعلیٰ شاکر شنواری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ملنے والے 66کروڑ میں سے خیبر ایجنسی کو 3کروڑ دینا ظلم کی انتہاء ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے منظور ہونے والے فنڈز یا تو ہڑپ کئے جاتے ہیں یا پھر فنڈز استعمال ہی نہیں ہوتے ہیں اور اسی طرح سارے فنڈز لیپس ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح قبائلی عوام ترقی سے محروم کر د یئے جاتے ہیں خیبر یوتھ فورم کے سربراہ عامر آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل ایجنسی کا ہیڈ کوارٹر ہے لیکن سارے سرکاری دفاتر یا تو جمرود یا پشاور میں ہیںیہاں کی عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ جو آفسران یہاں امن و امان کا ایشو کھڑا کردیتے ہیں تو پھر یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ یہاں آنے کے لئے وہ کروڑوں رو پے خرچ کر کے اپنے تبادلے کیوں کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔
شاکر شنواری اور عامر آفریدی نے کہا کہ قبائلی عوامی جرگہ سوشل میڈیا (فیس بک ) پر ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے وہ علاقے اور پورے فاٹا کے انتہائی تعلیم یافتہ، باخبر اور باشعور افراد کو بولنے کا موقع دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے علاقے کے بنیادی مسائل پر گفتگو کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اس قبائلی عوامی جرگے کے فورم سے اپنے عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکیں اور وقت کے حکمرانوں اور بااختیار آفسران اور عوامی نمائندوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے متوجہ کر سکیں کہ وہ قبائلی عوام کی پسماندگی ، غربت اور جہالت کو ختم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی کر یں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ قبائلی عوام متحد اور منظم ہو کر اپنے بنیادی حقوق کے لئے عملی جدوجہد شروع کریں۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here