برتھ رجسٹریشن ہر بچے کا حق ہے، رجسٹریشن ٹیموں کے ساتھ علاقائی مشران تعاون کریں : اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران

0
2828

نصیب شاہ شینواری
لنڈیکوتل:ڈائریکٹوریٹ آف لوکل گورنمنٹ برائے دیہی ترقی فاٹا سیکرٹریٹ نے یونیسیف کی تعاون سے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والی قبائلی علاقوں میں بچوں کی اندراج کے منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے جس کے سلسلے میں آج لنڈیکوتل سب ڈویژن کے جرگہ ہال میں بچوں کی اندراج کی اہمیت اور آگاہی کےمتعلق ایک سیمینار کا انعقاد ہوا.

 

سیمینار میں علاقائی مشران نے شرکت کی ، سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ بچوں کا اندراج ان کا بنیادی حق اور بہت ہی اہمیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو جب علاقہ کی آبادی معلوم ہو تب حکام وہاں کی آبادی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں جس سے پھر علاقائی لوگوں کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی مشران برتھ رجسٹریشن ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں میں بچوں کا اندراج ہوسکے۔

اس موقع پر تحصیلدار عصمت اللہ وزیر ، تحصیلدار بازار ذخہ خیل غنچہ گل ، ایجنسی کوورڈینیٹر فضل غنی آفریدی، برتھ رجسٹریشن کوو آرڈینیٹر محمد حبیب شینواری اور ملک ندیم آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن میں عملہ کے ساتھ تعاون کیا جائے اس لئے کہ بچوں کا اندراج ہر بچہ کا حق ہے۔

انھوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کے کہ ہر گھر کے سربراہان اپنی بچون کی رجسٹریشن کرائیں تاکہ اور رجسٹریشن عملہ سے بچوں کے اندراج کے فارمز حاصل کریں تاکہ تمام بچے اندراج کے عمل سے محروم نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here