افغانستان کے شہر مزارشریف میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی کوشش

0
2949

ظہیرالدین
تورخم: افغانستان کے شہر مزار شریف میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

اسلام اباد میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق افغان حملہ آور خاتون نے ذاتی سامان میں ہینڈگرنیڈچھپاکر قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی تو تلاشی کے دوران اس سے دستی بم برآمد ہوگیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ خاتون کو حراست میں لے کر قونصل خانے کو بند کردیا گیا ہے جبکہ خاتون افغان پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے افغان دفترخارجہ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹرفیصل نے بتایا کہ مزار شریف قونصل خانہ کی جانب سے ویزا دینے کا عمل روک دیا گیا ہے، افغان حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی تک قونصل خانہ بند رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here